کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ صوبے کے حقوق کے تحفظ کی خاطر لگائے گئے منصوبوں کا خیرمقدم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادرشپنگ یارڈ کے مجوزہ منصوبے سے متعلق اجلاس میں کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اجلاس کی صدارت بھی کی۔
اجلاس کے دوران وزارت دفاعی پیداوار کے جوائنٹ سیکریٹری نے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دی، جبکہ عبدالرؤف رند سے مشیربرائے ماہی گیری کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی اکبر آسکانی مشیر برائے ماہی گیری مقرر کردیئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ سنجیدہ کوششیں کی جائیں، تو بلوچستان اور گوادر کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر پلیٹ فورم پر بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ این ایف سی میں بلوچستان کاحصہ بڑھے، ماضی میں بلوچستان کابہت نقصان ہوا ہے، بلوچستان اور گوادر کے مسائل بہت ہیں، جیوانی، گوادر، پسنی میں اربوں کی اسکیمیں نامکمل ہیں۔
No comments:
Post a Comment