امریکا میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد خاتون جج رابعہ کولیر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 4 January 2019

امریکا میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد خاتون جج رابعہ کولیر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا



واشنگٹن : امریکا میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد خاتون رابعہ کولیر نے بطور جج سول ڈسٹرکٹ کورٹ ٹیکساس کا حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد خاتون رابعہ کولیر کو امریکی ریاست ٹیکساس کی 113 ویں سول ڈسٹرکٹ عدالت کی جج کی تعینات کردیا گیا۔


 غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رابعہ کولیر گذشتہ 12 برس سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ٹیکساس بار کونسل میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رابعہ کولیر ہیرس کاونٹی میں ڈیموکریٹ لائرز ایسوسی ایشن کی بورڈ ممبر اور ایسوسی ایشن آف ویمن اٹارنی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رابعہ ٹیکساس کی پروفیشن بار کمیٹی میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں
 جبکہ اس سے قبل ہیوسٹن ینگ لائرز ایسوسی ایشن کی شریک چیئرمین بھی رہی ہیں۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق رابعہ کولیر نے کنگ ووڈ ہائی اسکول ہیوسٹن سے گریجویشن مکمل کیا اور آسٹن میں موجود یونیورسٹی آف ٹیکساس سے بیچلرز آف آرٹس ڈگری حاصل کی جبکہ ٹیکساس سڈرن یونیورسٹی سے جیورس ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔
امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد خاتون نے مقدمہ بازی، کمرشل مقدمہ بازی، کنزیومر لاء اور شہری حقوق میں مہارت رکھتی ہیں
 اور اب تک وفاقی اور ریاست عدالتوں میں تقریباً 250 مقدمات لڑچکی ہیں۔ واضح رہے کہ رابعہ نے رابرٹ کولیر نامی شخص سے شادی کی تھی جو بحیثیت اٹارنی تعینات ہیں، رابعہ اپنے خاوند رابرٹ کولیر اور دو بیٹوں کے ہمراہ شمالی ہیوسٹن میں رہایش پذیر ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad