بھینسوں کے گوبر سے نئی ٹرانسپورٹ شروع کرنے کا منصوبہ - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 4 January 2019

بھینسوں کے گوبر سے نئی ٹرانسپورٹ شروع کرنے کا منصوبہ



کراچی: پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کی طرف مزید پیش قدمی کرتے ہوئے کراچی میں بھینسوں کے گوبر سے فیول حاصل کر کے گرین بس ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


مطابق دو سو بسوں کے منصوبے سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر پندرہ لاکھ کے قریب شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گرین ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کے نام سے کراچی میں دو بسوں پر محیط گرین ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جارہا ہے ۔ 
 منصبوے کو اقوام متحدہ اور ایشیا ترقیاتی بینک کے فنڈ کی مدد سے تکمیل کیا جائے گا، امید کی جارہی ہے کہ اس سے آلودگی کی شرح صفر ہوگی، جبکہ پندرہ لاکھ کے قریب کراچی کے شہری سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے ۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی میں منصوبے کے لیے عرصہ دراز سے ضائع ہونے والے بھینسوں کے گوبر کو کارآمد بنایا جائے گا۔ بھینسوں کے گوبر کو پلانٹ کے ذریعے فیول میں تبدیل کیا جائے گا اور اس فیول سے دو سو بسوں کو چلایا جائے گا۔
بسوں سے جہاں آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی وہاں شہریوں کو سستی ترین سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad