نواز شریف کو جیل میں کیا سہولیات حاصل ہوں گی - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, 24 December 2018

نواز شریف کو جیل میں کیا سہولیات حاصل ہوں گی



لاہور: محکمۂ داخلہ کی جانب سے العزیزیہ کیس میں 7 سات سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں سہولیات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے سزا یافتہ قائدِ ن لیگ نواز شریف کو جیل میں بنیادی سہولیات حاصل ہوں گی، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 نواز شریف کے لیے کھانا گھر سے آئے گا۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بنیادی سہولیات میں میز، 3 کرسیاں، گدا، اخبار اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہیں۔ نواز شریف کے کپڑے، برتن اور کھانا ان کے گھر سے آئے گا، ان کے لیے بیرک کی صفائی بھی کر دی گئی ہے۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے رول 242 کے تحت نواز شریف کو سہولیات دی گئی ہیں۔
 سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے رات گئے تک عملے سے سیکورٹی سے متعلق میٹنگ کی، اور جیل کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پہرہ سخت کرنے کی ہدایات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو آج صبح خصوصی طیارے سے لاہور لایا جائے گا، کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں بری کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے استدعا کی تھی کہ انھیں لاہور کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے، احتساب عدالت نے ان کی درخواست قبول کرلی اور انھیں اب اڈیالہ کے بجائے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad