اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 10 سے 15 دنوں میں بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پیغام دیا کہ قوم تیار رہے، اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے۔
ارشاد بھٹی کی جانب سے کیے جانے والے دعوے نے پاکستان کی سیاست میں بھونچال کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
ارشاد بھٹی نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی ۔ اس حوالے سے ارشاد بھٹی کی جانب سے خصوصی ٹوئٹ بھی کی گئی ہے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران انہیں وزیراعظم عمران خان فائٹنگ موڈ میں اور پرعزم دکھائی دیے۔ ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انہیں خصوصی پیغام بھی دیا۔
نیب کی مریم اورنگزیب کیخلاف 8الزامات کے تحت تحقیقات
ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران انہیں کہا کہ ‘قوم تیار رہے، اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے’۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود آنے والے دنوں میں بڑے سیاست دانوں کی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا بھی دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے واضح امکانات ہیں۔
آصف زرداری کی جانب سے حالیہ جارحانہ تقاریر اور بیانات اور نواز شریف کی جانب سے دوبارہ سے سیاست میں متحرک ہونے کے فیصلے اس بات کا اشارہ ہیں کہ ان گرد گھیرا مزید سے مزید تنگ کیا جا رہا ہے، اور آنے والے دنوں میں دونوں سیاسی رہنما گرفتار ہونے والے ہیں۔

No comments:
Post a Comment