کراچی : بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 143 واں یوم ولادت آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر دن کا آغاز نمازفجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی اورامن وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پرکراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پرگارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

No comments:
Post a Comment