فلسطینی موبائل فون کمپنی بھی صہیونی فوج کے مظالم سے غیرمحفوظ - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 31 October 2017

فلسطینی موبائل فون کمپنی بھی صہیونی فوج کے مظالم سے غیرمحفوظ

راملہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کی سرکاری موبائل فون کمپنی کے خلاف بھی شرانگیز مہم شروع کی ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی کمپنی کی طرف سے صارفین کو موبائل انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ے غرب اردن کے شمال مغربی علاقے دیر ابو مشعل میں تلاشی کی مہم شروع کی ہے، اس دوران قصبے میں اسرائیلی فوج کے خلاف اشتعال پھیلانے والے فلسطینیوں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے گئے۔قابض فوج نے کہا ہے کہ فلسطینی موبائل فون کمپنی نوجوانوں کو موبائل انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے اور وہ انٹرنیٹ پرسوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے نفرت اور اشتعال پھیلاتے ہیں۔تاہم فلسطینی موبائل فون کمپنی کو تخریب کار عناصر کو سہولیات کی فراہمی بندکرنا ہوگی۔واضح رہے کہ قابض فوج مظالم کے خلاف آوز بلند کرنے والے فلسطینی سماجی کارکنوں اور نوجوانوں کو دہشت گرد اور تخریب کار جیسی اصطلاحات سے موصوم کرتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad