سب کو حیران کردیا ہے کہ وہ واقعی دنیا سے رخصت ہونے والوں سے باتیں کرسکتی ہے۔
دی مرر کے مطابق براڈ کلیئر نامی اس خاتون نے اپنی ناقابل یقین صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”روحوں کے ساتھ رابطے کا پہلا واقعہ میرے ساتھ اس وقت پیش آیا جب میں صرف چار سال کی تھی۔ میں اپنی والدہ اور دادی اماں کے ساتھ قبرستان گئی تھی۔ جب میں ادھر اُدھر بھاگ دوڑ رہی تھی تو اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میرے دادا جان میرے پاس موجود تھے۔ وہ چند سال قبل دنیا سے رخصت ہوچکے تھے لیکن میں انہیں اپنے پاس ایسے ہی دیکھ رہی تھی جیسے کچھ فاصلے پر موجود اپنی والدہ اور دادی کو دیکھ رہی تھی۔ وہ مجھے کہہ رہے تھے ’اپنی اماں اور دادی کو بتانا کہ مجھے آپ سب لوگوں سے بہت محبت ہے۔‘ وہ بار بار مجھ سے یہ کہہ رہے تھے او رمیں نے دور سے ہی چلا کر اپنی ماں اور دادی کو بتایا کہ دادا کہہ رہے ہیں کہ وہ ہم سب سے بہت پیار کرتے ہیں۔
میچ کے دوران ٹکر، کھلاڑی جان سے گیا، پورا سٹیڈیم سکتے میں ڈوب گیا
جب میں ایک نوعمر لڑکی تھی تو اکثر ایک شخص کو اپنے بیڈ کے قریب کھڑا محسوس کرتی تھی۔ میں نے اس سلسلے میں روحانی امور کی ایک ماہر خاتون سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ تمہارے پاس جو شخص آتا ہے اس کا تعلق امریکہ سے ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ میرے ساتھ بات کرنا چاہ رہا ہے اور مجھے ڈرنے کی بجائے اس کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ ایک بار ایک پریشان حال خاتون میرے پاس آئی تو میں نے اس کے دنیا سے رخصت ہونے والے عزیز و اقارب کے ساتھ رابطہ کرکے اسے بہت ساری باتیں بتائیں تو وہ خوش اور مطمئن ہوکر واپس گئی۔“
کلیئر کا کہنا ہے کہ وہ سائنسی ذہن کی مالک ہیں اور شروع میں اس معاملے کو نفسیاتی مسئلہ گردانتی تھیں لیکن ان کے تجربات نے ان پر واضح کردیا ہے کہ یہ سب حقیقت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ”ہوسکتا ہے کہ آپ موت کے بعد کی دنیا پر یقین نہ رکھتے ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس دنیا کا وجود نہیں ہے۔ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے تجربات کی بناءپر کہہ سکتی ہوں کہ واقعی موت کے بعد ایک زندگی ہے، اگرچہ اس کی حقیقت کا ہم میں سے اکثر کو درست طور پر ادراک نہیں۔“
Post Top Ad
Monday, 30 October 2017
Home
حیرت انگیز
ڈیلی بائٹس
دنیا کی واحد خاتون جو مرُدوں سے باتیں کرسکتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسی ہوش اُڑادینے والی تفصیلات کہ جان کر غیر مسلم بھی موت کے بعد زندگی پر یقین کرنے لگے
دنیا کی واحد خاتون جو مرُدوں سے باتیں کرسکتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسی ہوش اُڑادینے والی تفصیلات کہ جان کر غیر مسلم بھی موت کے بعد زندگی پر یقین کرنے لگے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment