ماہرین کسی بھی وقت دنیاپر تیسری عالمی جنگ مسلط ہونے کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ اب امریکہ کے ایک عیسائی پادری نے بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی پیش گوئی کر دی ہے کہ امریکیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر ریورسائیڈ کے پادری گریگ لوری نے پیش گوئی کی ہے کہ ”آنے والے دنوں میں شمالی کوریا، امریکہ کو دنیا کے نقشے سے مٹا دے گا۔ بائبل کے مطابق قیامت کے قریب آ کر امریکہ سپرطاقت نہیں رہے گا اور دیگر کئی قومیں اس وقت کی بڑی طاقتیں ہوں گی۔“
’اب کسی بھی دن امریکہ میں تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی آنے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے اعلان کردیا، واضح وارننگ جاری کردی
گریگ لوری کا مزید کہنا تھا کہ ”بائبل میں قیامت کے متعلق جتنا کچھ بیان کیا گیا ہے ان سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ قیامت سے قبل امریکہ صفحہ¿ ہستی سے مٹ جائے گا۔ شمالی کوریا کا اس میں مخصوص ذکر نہیں ہے تاہم ایران کے متعلق کچھ اشارے موجود ہیں۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ قیامت سے فوری پہلے کے عالمی منظرنامے میں ایران موجود ہو گاتاہم ایران اور شمالی کوریا میں کئی چیزیں مماثل ہیں اور میرا ماننا ہے کہ یہ شمالی کوریا ہے جو امریکہ کو صفحہ¿ ہستی سے مٹائے گا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ قیامت سے قبل امریکہ دنیا کے نقشے پر موجود ہو لیکن میں امریکہ کو کسی بڑے ایٹمی تصادم کی زد میں آتے بھی دیکھ رہا ہوں۔
Follow us on Facebook
Facebook. com/Taza Tareen%تازہ ترین
“
Post Top Ad
Monday, 30 October 2017
Home
حیرت انگیز
ڈیلی بائٹس
’بائبل کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ ملک امریکہ کو دنیا کے نقشے سے مٹادے گا‘ عیسائی پادری نے تہلکہ خیز بات کہہ دی، امریکہ میں کھلبلی مچادی
’بائبل کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ ملک امریکہ کو دنیا کے نقشے سے مٹادے گا‘ عیسائی پادری نے تہلکہ خیز بات کہہ دی، امریکہ میں کھلبلی مچادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment