مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث سندھ حکومت نے چینی ساختہ شارٹ مشین گن کا معاہدہ منسوخ کردیا - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Wednesday, 1 November 2017

مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث سندھ حکومت نے چینی ساختہ شارٹ مشین گن کا معاہدہ منسوخ کردیا

کراچی
(تازہ ترین) گن کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے جبکہ روس سے نیا معاہدہ بھی طے کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی پولیس کے لئے چین کی نجی کمپنی سے جدید شارٹ مشین گن خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ، معاہدے کے مطابق مذکورہ کمپنی نے سندھ حکومت کو تیس ہزار شارٹ گن مشین فراہم کرنی تھی جس کا تخمینہ نوے کروڑ روپے لگایا گیا تھا،لیکن چائنیز ساختہ شارٹ مشین گن معیار پر پوری نہیں اتری اس لئے معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین کی نجی کمپنی سے معاہدے منسوخ ہونے کے بعد سندھ حکومت نے روس سے جدید ایس ایم جی خریدنے کے لئے معاہدے کرلیا ہے،جس پر مجموعی طور پر دو ارب ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی جو کہ چینی کمپنی کے معاہدے سے دوگنا زیادہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی سے بھی تیس ہزار جدید ایس ایم جی خریدنے کافیصلہ کیا گیا ہے، ایک روسی ایس ایم جی کی قیمت چھیاسی ہزار سے زائد بتائی گئی ہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے ایس ایم جی کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad