لاہور؛ دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 8 افراد جاں بحق - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 16 November 2018

لاہور؛ دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 8 افراد جاں بحق



رائیونڈ روڈ پر لاہور کے قریب دودھ سے بھرا ٹرک اُلٹنے سے 5 گوالوں سمیت 
8 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سندر کے قریب پیش آیا جہاں موضع بھبھہ کلاں سے 25 گوالے ایک ٹرک میں دودھ لے کر لاہور آ رہے تھےکہ تیز رفتاری کے باعث ان کا ٹرک اُلٹ گیا۔حادثے کے بعد ٹرک میں رکھا دودھ بھی ضائع ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ 20 زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر 4 زخمی دم توڑ گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق مزید 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad