دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر مالی سال 2018-19میں کام شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
چئیرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا آغاز 2019 میں شروع کر دیا جائے گا۔ واپڈا اس وقت ملک میں دیگر کئی ڈیموں کی تعمیر پر بھی کام کر رہا ہے۔ ان ڈیموں کی تعمیر سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، جبکہ لاکھوں ایکڑ بنجر زمین بھی قابل کاشت بن جائے گی۔
واپڈا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے مطلوبہ ابتدائی ہوم ورک کیا جا رہا ہے۔
پھر جلد ہی دیامربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا گراونڈ پر آغاز کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ڈیموں کی کمی کے باعث خدشہ ہے کہ ملک میں آئندہ چند سالوں میں پانی کی قلت کا خوفناک بحران پیدا ہو جائے گا۔ اسی باعث چیف جسٹس نے یہ معاملہ خود اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے آغاز کا حکم دیا۔ جبکہ چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جس میں عوام عطیات جمع کروا رہے ہیں۔ اس فنڈ کو وزیراعظم عمران خان کی بھی حمایت حاصل ہے۔ اب تک ڈیم فنڈ میں 8 ارب روپے سے زائد جمع ہو چکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment