پروٹوکول نہيں چاہيے، لاہور ایئرپورٹ پر عارف علوی برہم - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 16 November 2018

پروٹوکول نہيں چاہيے، لاہور ایئرپورٹ پر عارف علوی برہم

صدر مملکت عارف علوی نے لاہور میں اضافی گاڑیاں ائیرپورٹ سے واپس بھجوا دیں کہا شہریوں کو تکلیف نہیں دینی بتیس گاڑیوں کی کوئی ضرورت ہے نہ جواز ہے ۔


 صدرعارف علوی لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو پنجاب کی تبدیلی سرکار کی پھرتیاں دیکھ کر برہم ہوگئے اور ائیرپورٹ سے باہر نکلنے سے ہی انکار کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ایسا پروٹوکول نہیں چاہیے جو شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث ہو ان کا ٹویٹ کا فوری اثر ہوا اور اضافی پروٹوکول ہٹا دیا گیا، جس کے بعد وہ باہر نکلے اور پانچ گاڑیوں کے مختصر قافلے میں گورنر ہائوس پہنچے ۔ صدر عارف علوی سے گورنر چودھری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، وہ دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad