دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بھاری قیمت چکائی، دنیا اسے تسلیم کرے: آرمی چیف - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 20 November 2018

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بھاری قیمت چکائی، دنیا اسے تسلیم کرے: آرمی چیف

فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے زیادہ فوجی، اقتصادی، سیاسی اورسماجی قیمت چکائی لہٰذا دنیا ہماری اس قربانی کو تسلیم کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کیلئے کام کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے 
خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔




انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے بھاری فوجی، اقتصادی، سیاسی اور معاشرتی قیمت چکائی ہے لہٰذا دنیا ہماری اس قربانی کو تسلیم کرے۔




آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی ملک سے زیادہ امن کیلئے کام کیا، ہم افغانستان میں امن کیلئے کردار جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کی عزت اور 
سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad