راولپنڈی میں سول جج پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کچھ گھنٹے بعد ہی پکڑے گئے۔
جج سلیمان بدرپرگزشتہ رات تین مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی ۔
ملزمان میں عبدالسلام ،محمد عقیل اور جواد اقبال شامل ہیں ۔ تینوں فائرنگ کرکے کرولامیں فرار ہورہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعے کے فورا بعد جڑوں شہروں میں ناکہ بندی کر کے اسلام آباد ترنول ناکے پر تین مسلح افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔
راولپنڈی میں چکری انٹرچینج کے قریب سول جج اسلام آباد سلیمان بدر پرگزشتہ رات قاتلانہ حملہ ہواتھا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔سلیمان بدر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے کہ چکری انٹر چینج کے قریب ان کی گاڑی پرمسلح افراد نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کے فورا بعد جڑوں شہروں میں ناکہ بندی کی گئی اور اسلام آباد ترنول ناکے پر تین مسلح افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔
ملزمان میں عبدالسلام ،محمد عقیل اور جواد اقبال شامل ہیں ۔ تینوں فائرنگ کرکے کرولامیں فرار ہورہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
No comments:
Post a Comment