ترکی بھی پاکستان کو اربوں ڈالرز کا تحفہ دینے کیلئے تیار ہوگیا - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 9 November 2018

ترکی بھی پاکستان کو اربوں ڈالرز کا تحفہ دینے کیلئے تیار ہوگیا





newsghossip.blogspot.com







تازہ ترین۔09 نومبر 2018ء) ترکی بھی پاکستان کو اربوں ڈالرز کا تحفہ دینے کیلئے تیار ہوگیا، ترکی کی کمپنی پاکستان، افغانستان اور ترکمانستان ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں 1.6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی کئی کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ترکی کی ایک کمپنی نے 1.6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

ترکی کی کمپنی پاکستان، افغانستان اور ترکمانستان ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں 1.6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت ترکمانستان افغانستان اور پاکستان کو بجلی سپلائی کرے گا۔ پاکستان، افغانستان اور ترکمانستان ٹرانسمیشن لائن منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ترکمانستان پاکستان کو 1 ہزار میگاواٹ بجلی سپلائی کرے گا۔ جبکہ افغانستان کو سالانہ 10 کروڑ ڈالرز ٹرانسٹ فیس کی مد میں دیے جائیں گے۔ اس منصوبے پر دستخط 2015 میں کیے گئے تھے۔ 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کی کمی کے بحران میں کسی حد تک کمی واقع ہو گی۔





No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad