بچوں نے ہینڈ بریک گیئر کھول دیا ، جیپ گہرئی کھائی میں جاگری ،3بچے جاں بحق ،5زخمی - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 9 November 2018

بچوں نے ہینڈ بریک گیئر کھول دیا ، جیپ گہرئی کھائی میں جاگری ،3بچے جاں بحق ،5زخمی





newsghossip.blogspot.com
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 14 سالہ نوید، 31 سالہ خلیل اور11 سالہ رفاقت کے نام سے کی گئی، زخمی بچوں کو مظفر آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا







تازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں جیپ کھائی میں گرنے سے اسکول جانے والے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔حادثہ مظفر آباد کے شمال مشرق میں تقریبا 180 کلومیٹر پر کی مسافت پر واقع مارناتھ گاں میں صبح 8 بجے پیش آیا۔پولیس کے مطابق بچے جیپ میں ہائی اسکول پھلوائی کی جانب جارہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے جیپ کو سڑک کنارے سامان رکھنے کے لیے روکا تھا کہ چند بچوں نے گاڑی کا ہینڈ بریک یا گیئر کھول دیا جس کی وجہ سے گاڑی کھسکتے ہوئے کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 5 کی حالت نازک ہے۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 14 سالہ نوید، 31 سالہ خلیل اور11 سالہ رفاقت کے نام سے کی گئی۔

زخمی ہونے والے بچوں میں 15 سالہ محمد ندیم، 15 سالہ محمد شعیب، 11 سالہ محمود، 11 سالہ عثمان مجید اور عمران، جن کی عمر کا پتہ نہیں لگایا جاسکا، شامل ہیں۔زخمی ہونے والے 2 بچوں کو علاقے میں بہتر صحت کی سہولیات کے فقدان کے باعث مظفر آباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مظفر آباد پہنچنے میں 200 کلومیٹر سے کم مسافت ہونے کے باوجود 6 سے زائد گھنٹے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں جانیں ضائع بھی ہوسکتی ہیں۔





No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad