(09-Nov-2018)Taza Tareen
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے بار میں فائرنگ کرنے والا سابق فوجی اہلکار آئین ڈیوڈ لونگ ہے جو افغانستان میں جاری جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 28 سالہ حملہ آور کی شناخت اس کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے بعد ہوئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے اور چشمہ پہن رکھا تھا جس نے پہلے سیکیورٹی گارڈ اور پھر کاؤنٹر پر موجود خاتون کو نشانہ بنانے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

No comments:
Post a Comment