سپیشل سروسز گروپ دنیا کی افواج میں سب سے آگے ہے، آرمی چیف - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, 24 November 2018

سپیشل سروسز گروپ دنیا کی افواج میں سب سے آگے ہے، آرمی چیف



آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیشل سروسز گروپ ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا، دورے میں انہوں نے میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ کے بیج بھی لگائے، آرمی چیف نے ملکی دفاع میں سپیشل سروسز گروپ کے کردار کو بھی سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کواٹرز کا دورہ، ایس ایس جی دنیا کی بہترین سپیشل فورس قرار، میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگا دئیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں ایس ایس جی کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ دنیا کی مسلح افواج میں سب سے آگے ہے۔ ایس ایس جی نے پیشہ وارانہ کارکردگی اور عظیم قربانیوں سے اپنا لوہا منوایا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad