سکول پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹرز نے انت مچا دی، اوو ر لوڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی روز کا معمول ، ننھے بچوں کی جان خطرے میں ، ٹریفک قوانین کے رکھوالے خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق اجالا سکول کی انتظامیہ نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سے ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کی روک تھام کر کے سکول کے بچوں کے لئے روڈ سیفٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ،اجالا سکول کی پرنسپل مس شہلا گلزار کا کہنا ہے کہ واہ ولاز کے سکولوں کے طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے اوو ر لوڈنگ کو معمول بنا رکھا ہے، اور وہ این 5 نیشنل ہائی وے پر بلا خوف و خطر ون وے کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں۔
اجالا سکول کی بانی ڈائریکٹر مسز رضیہ حسن کے مطابق یہ انتہائی خطرناک صورتِ حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برس کے دوران این 5 نیشنل ہائی وے کے اس قطعے میں ٹریفک قوانین پر مناسب عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے متعدد اموات ہو چکی ہیں، اور اگر متعلقہ حکام اس صورتِ حال کے تدارک کے لئے فوری اقدامات نہیں کرتے تو خدا نخواستہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مقامی حکام نے جلد معاملات درست نہ کئے تو ہمیں حکامِ بالا کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا۔
سکول کے ایک ترجمان کے مطابق واہ ولاز میں نصف درجن پرائیویٹ سکول قائم ہیں ، جن میں پرائمری اور مڈل جماعتوں کے ایک ہزار کے قریب طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جن کی ایک کثیر تعداد سکول آنے جانے کے لئے این 5 نیشنل ہائی وے استعمال کرتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ان معصوم بچوں کی روڈ سیفٹی کے لئے خصوصی اقدامات کرتی۔ لیکن عملاََ صورتِ حال یہ ہے کہ پیک ٹریفک کے اوقات میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے اہلکار اور گاڑیاں اس علاقے میں ڈھونڈے نہیں ملتے۔
ہر روز چھٹی کے وقت واہ ولاز کے سکولوں سے بچوں کو لالہ رخ، آصف آباد وغیرہ کی طرف لے جانے والے ٹرانسپورٹرز سادات پمپ کے پاس 5 نیشنل ہائی وے پر پہنچتے ہی ون وے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دائیں مڑ جاتے ہیں اور سویڈش کالج یو ٹرن تک پشاور کی طرف سے آنے والے ٹریفک کے سامنے بچوں کو شدید خطرات سے دوچار کرتے ہیں۔ بطورِ خاص رکشا والے کسی قانون کی پرو ا کئے بغیر بے تحاشہ اوورلوڈنگ بھی کرتے ہیں اور ون وے کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں۔تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹریفک قوانین کے رکھوالے خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں
Post Top Ad
Thursday, 15 November 2018
![](https://1.bp.blogspot.com/-7Kd9qaiRHuA/WaEtZyc70TI/AAAAAAAADsA/7WUYBVoY-UwwjdEP3kDFPvH9htN0dDKgQCLcBGAs/s1600/demo-image.jpg)
Home
قومی خبریں
سکول پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹرز نے انت مچا دی، اوو ر لوڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی روز کا معمول ، ننھے بچوں کی جان خطرے میں ، ٹریفک قوانین کے رکھوالے خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف
سکول پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹرز نے انت مچا دی، اوو ر لوڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی روز کا معمول ، ننھے بچوں کی جان خطرے میں ، ٹریفک قوانین کے رکھوالے خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment