سانحہ ماڈل ٹاؤن پر لارجر بینچ تشکیل؛ نواز اور شہباز شریف سمیت 146 افراد کو نوٹس - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 4 December 2018

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر لارجر بینچ تشکیل؛ نواز اور شہباز شریف سمیت 146 افراد کو نوٹس



پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کل کرے گا۔ لارجز بینچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے علاوہ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، چوہدری نثار، خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی اور اٹارنی جنرل سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، جب کہ کیس کے مدعی عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری بھی کل سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad