لاہور ( تازہ ترین ) پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم بھی بک گئی، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین 52 کروڑ روپے سے زائد رقم میں 7 سال کے لیے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کے مالک بن گئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل علی ترین نے پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم خریدنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیا تھا، علی ترین نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ گزشتہ سال جب ملتان سلطانز کو 5.2 ملین ڈالرز میں بیچا گیا تو مجھے لگا کہ
یہ قیمت کچھ زیادہ ہی ہے، ایک سال بعد اس فرنچائزکے مالک پی سی بی کو فیس ادا کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث اب اس کو دوبارہ فرخت کرنیکا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اس ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کے لیے میں نے 4 ملین ڈالرز کی بولی دینے کا فیصلہ کیا تھا

لیکن خبر یہ ہے کہ پھر 5 ملین کراس ہوگا، اب میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کررہا ہوں ۔بعد ازاں ایک اور ٹویٹر پیغام میں علی ترین کا کہنا تھا کہ بعض افراد کی جانب سے 5 ملین ڈالرز کی بولی لگائے جانے کی خبر غلط نکلی ہے، ایک گروپ نے مجھے بتایا کہ وہ 7 ملین ڈالرز کی بولی دے گا، گزشتہ سال بھی لوگوں نے اسی طرح کے دعوے کیے تھے لیکن کسی نے 5.2 ملین ڈالرز سے زیادہ کی بولی نہیں لگائی ۔
No comments:
Post a Comment