لاہور: سگریٹ اور مشروب کی بوتلوں پر’گناہ ٹیکس’ عائد کرنے کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور کے شہریوں پر88 سے 300 روپے فی مرلہ کے حساب سے صفائی ٹیکس بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-دوروز قبل وزیر بلدیات علیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ کا خسارہ بہت زیادہ ہے فی الحال ہم عوام کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں-2019 میں ضرور خوشخبری سنائیں گے-انہوں نے کہا تھا کہ صرف کوڑا اٹھانے کے اربوں روپے نہیں دئیے جا سکتے-اب یہ بوجھ حکومت کی بجائے عوام کو خود برداشت کرنا ہوگا-
چنانچہ اب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کوڑے کی صفائی کے پیسے شہریوں سے وصول کرے گی-اس سے قبل صرف ہائوسنگ سوسائٹیاں 334 روپے فی ٹن کے حساب سے یہ ادائیگیاں کرتی تھیں-رہائشی علاقوں میں 88 روپے سے 300 روپے فی مرلہ کے حساب سے یہ ٹیکس عائد کیا جائے گا-جبکہ کمرشل علاقوں کی کیٹیگریزاور ان کے ریٹ بعد میں طے کئے جائیں گے-

No comments:
Post a Comment