شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پرآ گئی، میڈیکل رپورٹ میں سرطان کا باعث بننےوالےاجزاء کی موجودگی کاایک بارپھرانکشاف ہوا ہے۔ - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, 15 December 2018

شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پرآ گئی، میڈیکل رپورٹ میں سرطان کا باعث بننےوالےاجزاء کی موجودگی کاایک بارپھرانکشاف ہوا ہے۔


لاہور: شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پرآ گئی، میڈیکل رپورٹ میں سرطان کا باعث بننےوالےاجزاء کی موجودگی کاایک بارپھرانکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کرو موگرینن اے اجزاء کی موجودگی معمول سے زیادہ پائی گئی ہے جبکہ شہبازشریف کے خون میں کروموگرینن کی مقدار 545 ہے۔ اس سے قبل سابق میاں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹروں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ان کا دوبارہ خون کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کے زیر تفتیش ہیں اور عدالت نے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمارنڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج رکھا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایک صحافی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سوال کیا کہ جیل میں سختی تو نہیں ہو رہی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جیل تو جیل ہے، سختی تو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کرانا میرا حق ہے، ٹیسٹ میں تاخیر ہوتی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978ء کے رُول 242 کے تحت بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں۔ بی کلاس کے تحت شہباز شریف کو جیل میں ٹی وی، اخبار اور بستر کی اجازت دے دی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو کھانا منگوانے کی سہولت میسر ہوگی، بیرک میں کرسی اور میز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad