لوہاری گیٹ میں قتل ہونیوالی عائشہ کی میڈیکل رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday, 23 December 2018

لوہاری گیٹ میں قتل ہونیوالی عائشہ کی میڈیکل رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات


میڈیکل رپورٹ کے مطابق عائشہ کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد اور خراشوں کے دس سے زائد نشانات ہیں جبکہ عائشہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عائشہ کے والد طارق کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا 
جبکہ عائشہ کے سگے ماموں سمیت 3 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔ واضح رہے کہ 20 دسمبر کو لاہور کے علاقہ لوہاری گیٹ میں درندگی اور سفاکیت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں محلہ تیلیاں کے رہائشی جمیل کی بیٹی 9 سالہ عائشہ کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا گیا۔ عائشہ کے والدین میں کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہوچکی ہے، مقتولہ کی والدہ فردوس بیگم اور نانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں اور عائشہ اپنی خالہ اور ماموں کے ساتھ رہ رہی تھی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad