کوسٹ گارڈ کی کارروائی،پسنی سے تین ارب سےزائدکی چرس برآمد کرلی - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 4 December 2018

کوسٹ گارڈ کی کارروائی،پسنی سے تین ارب سےزائدکی چرس برآمد کرلی



پاکستان کوسٹ گارڈ ترجمان کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ کاسمندر کے زریعےاسمگل ہونےکاخدشہ ہے جس کے بعد پاکستان کوسٹ گارڈ نے اپنی چیکنگ سخت کر دی جب کہ اسی چیکنگ کے دوران ہی پاکستان کوسٹ گارڈ کو پسنی کے علاقے گورانی میں سمندری ریت میں چھپائی گئی منشیات کی ایک بڑی کھیپ ہاتھ لگی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی چرس سمندرکے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جو کوسٹ گارڈ کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنادی گئی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 ارب 38 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad