لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید گزارنے والے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا یافتہ نواز شریف سے آج اہلِ خانہ ملاقات کر سکیں گے۔ - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday, 27 December 2018

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید گزارنے والے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا یافتہ نواز شریف سے آج اہلِ خانہ ملاقات کر سکیں گے۔



لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید گزارنے والے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا یافتہ نواز شریف سے آج اہلِ خانہ ملاقات کر سکیں گے۔ 

  سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات 
کا دن مختص کیا گیا ہے، آج ان سے اہلِ خانہ ملاقات کر سکیں گے۔


سیکورٹی کے پیشِ نظرنواز شریف سے صرف اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی فہرست بھی مانگ لی ہے۔ 
 نواز شریف نے درخواست کی ہے کہ اہلِ خانہ کے علاوہ ملاقات کے لیے آنے والوں کی پہلے فہرست دی جائے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سے قبل نواز شریف کو آنے والوں کی فہرست فراہم کی جائے گی، نواز شریف جس سے ملاقات کا کہیں گے اسی کو ملوایا جائے گا۔ جیل ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کی اجازت کے بغیر کسی کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

 یاد رہے کہ 24 دسمبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سات سال قید اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدی نمبر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے، نواز شریف کا قیدی نمبر 4470 ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad