نیو کراچی گارمنٹس فیکڑی میں خوفناک آتشزدگی - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, 8 December 2018

نیو کراچی گارمنٹس فیکڑی میں خوفناک آتشزدگی


کراچی : نیو کراچی صبا سنیما کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ عملہ آگ پر قابو 
پانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع کپڑوں کی ایک فیکڑی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہولناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بے قابو ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ تین منزلہ گارمنٹس فیکڑی کی عمارت کی بالائی منزل پر لگی تھی، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیں گے۔ فائر بریگیڈ عملے نے بتایا کہ متاثرہ فلور کے اندرونی مقامات تک رسائی دیوارتوڑ کر ممکن بنائی گئی، فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔ واٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیو کراچی گارمنٹس فیکڑی میں لگی آگ بجھانےکے لیے 40 ہزار گیلن  پانی فراہم کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ ایک برس قبل کراچی کے صنعتی علاقے گورنگی انڈسٹریل ایریا میں مرتضی چورنگی کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا پلاسٹک جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔
زرائع کے مطابق فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی حصوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad