گیس کا بحران شدید، سی این جی اسٹیشنز لگاتار تین روز بند رہے گے - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 11 December 2018

گیس کا بحران شدید، سی این جی اسٹیشنز لگاتار تین روز بند رہے گے


کراچی: شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس معطل کردی، تمام صنعتی کیپٹوپاورپلانٹس کی گیس کو غیرمعینہ مدت تک بند کر دیا ہے. ایس ایس جی سی کے مطابق تمام انڈسٹریز بشمول زیروریٹیڈ، رائس ایکسپورٹرزکوگیس کی سپلائی بند رہے گی. یاد رہے کہ کراچی میں آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، جو گیس کے بحران کی وجہ سے لگاتار تین روز بند رہے ہیں. یہ پہلا موقع ہے، جب سندھ میں گیس کے بحران کے باعث مسلسل تیسرے روز تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے. یاد رہے کہ شہرِ قائد کے تین صنعتی زونز میں گذشتہ چار روز سے گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے، گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں‌ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی میں کیپٹو پاور پلانٹ سے چلنے والے بڑے ایکسپورٹ کارخانے بند ہیں، ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز  میں فنی خرابی پر صنعتوں کو فراہمی بند ہوئی۔ دوسری طرف شہرِ قائد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی علاقوں‌ میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین شدید اذیت میں‌ مبتلا ہیں.

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad