لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازاب بھاگنےکی کوشش کیوں کررہے ہیں، شریف برادران میں جرات نہیں کہ وہ کسی کاسامناکرسکیں، آل شریف سر سےپاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خواجہ برادران کےخلاف قیصرامین بٹ کابیان آگیا، آل شریف سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبےہوئےہیں، پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش تھی، نکل گئے تو ٹھیک نہ نکلے تو کوئی بات نہیں۔
فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازبڑھکیں مارتے تھےکہ بھاگنے والے نہیں،اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟پچھلے10سال کےدوران آل شریف کی لوٹ مار کا سب کو پتہ چل گیا، نیب تحقیقات کررہا ہے،چیزوں آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا ، کھربوں کی کرپشن پرسیاست ختم اور انہیں پابند سلاسل ہونا ہے، یہ سمجھتےہیں نکل گئےتو بچ جائیں گے، پکڑے گئے تو پرانی تنخواہ پرکام کریں گے، شریف برادران میں جرات نہیں کہ وہ کسی کاسامنا کرسکیں۔
مزید پڑھیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اندرسےمنتیں کررہےہیں، منتیں کررہےہیں میری جان چھڑاؤ،معاملات آپ ہی جانیں، پورے پروٹوکول کے ساتھ ان کا احتساب ہورہا ہے، صحیح احتساب ہو تو یہ این آراو کا کہہ کر جان بخشوائیں گے۔
خیال رہے ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے دوحہ جارہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے حکام نے آف لوڈ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے،حمزہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہے۔
گذشتہ روز بھی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نائب قاصد کے اکاؤنٹ سے اربوں مل رہے ہیں، نوازشریف نے ڈالر سے متعلق بڑھک ماری ، نوازشریف کے پہلے 100 دن میں ڈالر 108 روپے تک گیا، انھوں نے کہا میری اجازت کے بغیر ڈالر ہلتا نہیں تھا، اس کا مطلب ہے کہ ڈالر جو مہنگا ہوا وہ ان کی مرضی سے ہوا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا تھا اپوزیشن لیڈرکافرض بنتا ہے، وہ روز آئے اور اپنی تنخواہ ملنے کا حق ادا کرے، حمزہ شریف کا کام لوٹ مار کرنا،عدالت کے باہر غنڈہ گردی نہیں۔
No comments:
Post a Comment