واٹس ایپ فحاشی روکنے میں ناکام - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, 22 December 2018

واٹس ایپ فحاشی روکنے میں ناکام

دنیا کی مشہور و معروف میسیجنگ ایپ واٹس ایپ روزانہ ہزاروں اکاؤنٹس معطل کرنے کے باوجود بچوں کی جنسی زیادتی کی تصاویر اور ویڈیو ز کے شیئر ہونے سے روکنے میں ناکام ہورہی ہے۔

اسرائیلی محققین نے فیس بک (واٹس ایپ کے مالک)کو ستمبر میں خبردار کیا تھا کہ واٹس ایپ پر ایسے گروپ کو ڈھونڈنا اور اس میں داخل ہونا کا فی آسان ہےجس میں بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔
ان گروپس کو مہینوں تک دیکھا گیا۔ یہ انکرپٹڈ نہیں تھے اور عوامی سطح پر دیکھے جاسکتے تھے جو غیرقانونی مواد کی تشہری کررہےتھے۔جس پر واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ ان 
کے پاس جو سسٹم ہیں وہ ان کو پکڑنے میں ناکام ہیں۔ 
ترجمان واٹس ایپ کا کہنا تھا بچوں کے جنسی استحصال کے متعلق واٹس ایپ کی عدم برداشت کی پالیسی ہے۔
میسیجنگ ایپ نے مزید کہا کہ وہ واٹس ایپ گروپ ناموں اور پروفائل فوٹوز کی مدد سے ایسے غیر قانون مواد شیئر کرنے والے لوگوں کی شناخت کررہے ہیں۔ اس طریقے سے واٹس ایپ نےپچھلے 10دنوں میں ڈیڑھ ارب صارفین میں سے تقریباًایک لاکھ 30ہزار اکاؤنٹس کو معطل کیا ہے۔ واضح رہے فیس بک نے واٹس ایپ کو 2014میں 22ارب ڈالرز میں خریدا تھا۔
واٹس ایپ نے میسجز کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن 2016میں متعارف کرائی تھی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad