پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں بجلی چوری کا انوکھا طریقہ پکڑا گیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکرنڈ کے گوٹھ ماڑی جلبانی سے زیر زمین ٹرانسفارمر پکڑے گئے ہیں۔
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری کر کے گاؤں کے گھروں اور ٹیوب ویلوں کو فراہم کی جا رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے پر 20 دیہات کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment