لاہور میں سجے گا آج ٹی 20 کا میدان - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday, 29 October 2017

لاہور میں سجے گا آج ٹی 20 کا میدان

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا یادگار دن آگیا، پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا ٹی 20 آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 8سال بعد سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے، ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، میچ شام 6بجے شروع ہوگا۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے پہلے پاکستان کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ان کی جگہ لیفٹ آر م فاسٹ بولر محمدعامرکوشامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ عمر امین اور عامر یامین کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج شام کرکٹ کا میلہ لگے گا ،جبکہ ملک میں کرکٹ سے ترسے شائقین نعروں اور تالیوں سے جوش بڑھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے ، سری لنکن کرکٹرز پاکستانیوں کے دل جیتنے آج میدان میں اتریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کے دروازے 3بجے کھولے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دھند اور اوس کی وجہ سے میچ ایک گھنٹے پہلے شروع ہوگا، شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم آئیں،میچ سے پہلے تقریبات 5بجے شرو ع ہوں گی ۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور ہیں، لاہور میں بہترین کرکٹ دیکھنےکو ملے گی جبکہ مہمان ٹیم کے کپتان تھسارا پریرانے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان آنے اور شاندار استقبال پر خوشی ہوئی۔ قبل ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے رات 2 بجےجبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اتحاد ایئرلائن کی پرواز ای وائے 241 کے ذریعے رات 2 بجکر 25 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پہنچی جہاں ان کا پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر ٹیموں کی حفاظت کے لیےپولیس، فوج اور رینجرز نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھےجبکہ ایئرپورٹ سے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل تک تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی تعینات تھی۔ دونوں ٹیموں کو حج لاؤنج سے بلٹ پروف گاڑیوں میں بٹھا کر سخت سیکورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر شائقین کرکٹ نے تالیاں بجا کر مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad