”تمہاری یہ چیز ہم سے دیکھی نہیں جا سکی “ شرمین عبید چنائے کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی، ہیکرز نے ایسا مزاحیہ پیغام ڈال دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، دیکھ کر آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے
پاکستان میں گزشتہ دن دنوں سے سوشل میڈیا پر ہر جانب شرمین عبید چنائے کا ”ذکر“ ہی نظر آتا ہے اور تمام پاکستانی ہی
اس کی وجہ بھی جانتے ہیں۔ جنہیں نہیں معلوم انہیں ہم بتا دیتے ہیں کہ شرمین عبید چنائے کی بہن آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی ایمرجنسی میں گئیں اور جس ڈاکٹر نے ان کا علاج کیا اس نے فیس بک پر انہیں فرینڈ ریکوئسٹ بھیج دی۔ شرمین عبید چنائے نے اسے ”ہراسگی“ قرار دیا اور ڈاکٹر کیخلاف شکایت کی جس پر اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔ نوکری سے نکالے جانے کے بعد شرمین عبید چنائے کو ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بالآخر انہوں نے یہ کہتے ہوئے معافی مانگ لی کہ ان کا موقف درست تھا البتہ جو الفاظ استعمال کئے وہ ضرور غلط تھے۔ پاکستان نے اس معاملے پر شرمین عبید کا خوب مذاق منایا اور انٹرنیٹ پر کئی میمز بھی وائرل ہوئیں لیکن یہ سب کچھ آج اور بھی ”بدتر“ ہو گیا کیونکہ ان کی ویب سائٹ ہی ہیک کر لی گئی ہے اور ہیکر نے اس قدر مزاحیہ پیغام جاری کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا ہے۔ ”ٹاکسک بوائز ٹیم“ کے ایک ممبر ”ٹور پی ڈبلیو این“ نے یہ ویب سائٹ ہیک کیا اور اپنے پیغام میں لکھا ”تمہاری مشہوری ہم سے دیکھی نہیں جاسکی شرمین عبید چنائے۔“
newsghossip.blogspot.com
Acctress Mehwish Hayyat Died In Car Accident >>> Video


No comments:
Post a Comment