امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پر عسکری قیادت کا بھی سخت ردعمل سامنے آگیا،سپہ سالار نے دوٹوک کہہ دیا پاکستان کا وقار اور سلامتی ہر
چیز پر مقدم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ پیغام کے مطابق آرمی چیف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے خطے کے امن کیلئے کام کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ بھی کامیابی سے لڑی ہے اور افغان امن کیلئے وہ کچھ کیا ہے جو دنیا کے کسی اور ملک نے نہیں کیا ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کے مطابق عسکری، معاشی، سیاسی اور سماجی لحاظ سے سب سے زیادہ قیمت بھی پاکستان نے ہی چکائی ہے جس کا اعتراف کیا جانا چاہئے ۔
جنرل باجوہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان امن کیلئے اپنا کردار جاری تو رکھے گا پاکستان کیلئے اپنا وقار اور سلامتی سب سے پہلے ہے ۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹس میں کہا کہ پاکستان کو اربوں ڈالرز نہیں دیے جائیں گے، پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو امریکہ سے لیتا تو بہت کچھ ہے مگر امریکہ کے لیے کچھ نہیں کرتا۔
اسامہ بن لادن کو ہمیں بہت پہلے پکڑ لینا چاہیے تھا، نائن الیون سے پہلے اپنی کتاب میں اسامہ بن لادن سے متعلق اشارہ کیا تھا، امریکی صدر بل کلنٹن نے اُس وقت صحیح فیصلے نہیں کیے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کا جواب دے دیا، کہتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنا ریکارڈ درست کریں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانوں کی قربانی دی، 123 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، امریکا نے صرف 20 ارب ڈٓالر دیئے، امریکا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہ بنائے۔ حال ہی میں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی روکی جانیوالی امداد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سالانہ امداد دی، مگر اب ہم پاکستان کو امداد نہیں دینگے کیوں کہ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

No comments:
Post a Comment