وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چین کے قونصل خانے اور ضلع اورکزئی میں دہشت گردی کے حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور اسے ملک میں بدامنی پھیلانے کی مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے ان کا خاتمہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بات سب پر واضح ہونی چاہیے کہ ہم ہر قیمت پر دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ حملے وہ
عناصر کررہے ہیں جو پاکستان کو خوشحال دیکھنا نہیں چاہتے۔
وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ان بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے چینی قونصل خانے کے خلاف دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد واضح طور پر چینی سرمایہ کاروں کو نشانہ بنانا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا تھا لیکن دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے اعادہ کیا کہ ایسے واقعات ہمارے دوطرفہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔وزیراعظم نے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا بھی حکم دیا اور ملوث مجرموں کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کی۔
مولانا خادم رضوی گرفتار

No comments:
Post a Comment