وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سے پہلے ریلوے
سالانہ 45 ارب روپے کا نقصان کر رہی تھی جو تحریک انصاف کی حکومت نے کم کرکے 37 ارب تک پہنچا دیا ہے۔
اسلام آباد میں 4 نئی ٹرینوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے اداروں میں سالانہ 500 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کا سارا بوجھ عوام پر پڑتا ہے مگر اب بھرتیاں صرف میرٹ پر ہوں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے دباؤ میں آئے بغیر میرٹ کے خلاف کی گئی بھرتیوں کیخلاف کارروائی کریں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے 70 سالوں سے نئے ریلوے ٹریکس پر کچھ خرچ نہیں کیا لیکن اب پہلی بار کوئی حکومت ریلوے پر خرچ کرنے جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں ریلوے کی اربوں روپے کی زمینوں پر طاقتور مافیاز نے جو قبضے کئے ہیں ہم ان زمینوں کو خالی کرائیں گے اور ان کو بیچ کر ملک کا قرضہ اتاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں غریب افراد سفر کرتے ہیں اس لیے اس کا معیار بہتر کرنا ترجیع ہے۔ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دشمن سوچ سمجھ کر چین اور ہمارے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں اور یہ ایک خاص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ویڈیو دیکھیں
No comments:
Post a Comment