”شریف خاندان کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، نیب مقدمات سے جان چھڑانے کیلئے کس کو سونے کی کان تحفے میں دیدی؟“ - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 16 November 2018

”شریف خاندان کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، نیب مقدمات سے جان چھڑانے کیلئے کس کو سونے کی کان تحفے میں دیدی؟“


سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں نیب مقدمات بھگت رہے ہیں جس میں مختلف وکلا ان کے کیسز کی پیروی کرتے رہے ہیں تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ نیب کے مقدمات کی فیس کے بدلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سونے کی کان دے دی ۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف نے نیب مقدمات ختم کروانے کے لیے فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں ایک کمپنی کو رقم دینے کی بجائے ریکوڈیک کے علاقہ میں ریکوڈیک کی سونے کی کان کا ایک بڑا علاقہ مفت میں دے دیا اور مذکورہ کمپنی 2 سال سے زائد عرصہ تک سونا نکال کر بڑے ملک بھجواتی رہی جبکہ شہباز شریف نے 3 ارب روپے کی لاگت سے لگنے والے سولر پاور پلانٹ 15 ارب سے زائد میں لگوا کر قوم کا کم سے کم 12 ارب روپیہ محض ایک منصوبے میں ضائع کر دیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں پی او ٹی کی بنیاد پر ترکی کی کمپنی کو سستی بجلی کے پلانٹ اس لیے لگانے نہیں دئے کہ اگر سستی نجلی کے پلانٹ لگ جائیں گے تو آر ایل این جی کا منصوبہ ناکام ہو جانا تھا جو مہنگے داموں خریدی گئی تھی۔ ان تمام خیالات کا اظہار صوبائی وزیر روانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے جتنے معاہدے کیے وہ اس طرح سے کیے کہ انہیں کک بیک اور سپلائی کی صورت میں کروڑوں ، اربوں روپے ملتے رہیں۔ ساہیوال کا اپاور پلانٹ سی پیک کا منصوبہ تھا لیکن اس کے لیے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ریلوے لائن بچھانے کے لیے محض اس لیے دیا کہ کوئلہ کی سپلائی کا ٹھیکہ ان کی کمپنی کے پاس رہے حالانکہ ریلوے وفاقی محکمہ ہے لیکن سابق وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی فنڈز سے رقم نکلوا کر دیتے رہے۔ اب کوئلے کی جتنی بھی سپلائی ہو رہی ہے اس کا کیرج اور تمام تر کوئلہ شہباز شریف کی آف شور کمپنی سپلائی کر رہی ہے

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad