کیا آپ تالے پرموجود ننھے منھے مگر بڑے کام کے سوراخ کا راز جانتے ہیں - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 16 November 2018

کیا آپ تالے پرموجود ننھے منھے مگر بڑے کام کے سوراخ کا راز جانتے ہیں

ہتے ہیں کوئی بھی چیز بیکار نہیں ہوتی ہر چیز کسی نہ کسی مقصد کے تحت بنائی جاتی ہے لیکن آج کا انسان مصروفیات کے باعث ان چیزوں پرغورنہیں کرپاتا۔ موجودہ دور میں انسانی مصروفیات بہت بڑھ گئی ہیں بلکہ اگر کہا جائے کہ انسان اس مشینی دور میں خود بھی مشین بن گیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔اس صورتحال میں انسانوں کواپنے آس پاس موجود چیزوں پر غور کرنے کی فرصت نہیں ہوتی

 تو چھپی ہوئی اور ننھی چیزوں پر غور کرنے کا وقت کہاں سے ملے گا۔یہاں بعض غیرضروری نظرآنے والی چیزوں کےاستعمالات کے متعلق تحریر پیش کی جارہی ہے۔تالے پرموجود ننھا سوراخ:انسان ابتدا میں اپنی رہائش اور حفاظت کی طرف سے اتنا زیادہ محتاط نہیں تھا تاہم اپنی اور خود سے وابستہ لوگوں کی حفاظت کا خیال لاشعوری طور پر اس کے ذہن میں موجود تھا۔


 آہستہ آہستہ یہ خیال مضبوط ہوتا گیا اورانسان نے رہائش اختیار کرنے کے ساتھ اپنی چیزوں کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بھی غوروفکر کرنا شروع کیا اوراس طرح ’’تالے‘‘ کا وجود ہوا۔ تالا آج انسان کی اہم ضروریات میں سےایک ہے۔ لوگ اپنی دکانوں اور چیزوں کی حفاظت کےلیے روزانہ ’’تالے‘‘ کا استعمال کرتے ہیں۔ البتہ ہمیں یقین ہے کہ تالے کو روز استعمال کرنے والے افراد اس پر موجود ننھے سوراخ سے ہرگزواقف نہیں ہوں گے۔ تالے پرموجود یہ چھوٹا سا سوراخ دراصل 

تالے کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے بنایا جاتا ہے۔ عموماً تالے دکان بند کرنے پر باہر کی طرف رہتے ہیں بارش ہونے کی وجہ سے پانی تالے کے اندر چلاجاتا ہے اور تالے میں زنگ لگ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اکثر مغربی ممالک میں برف باری کی وجہ سے بھی تالے جم جاتے ہیں اور صحیح کارکردگی نہیں دکھا پاتے۔ لہٰذا یہ سوراخ تالے میں سے پانی کو باہر نکالتا ہے اس کے علاوہ اس سوراخ کے ذریعے تالے کے اندر تیل ڈالاجاتا ہے تاکہ تالا صحیح سے کام کرسکے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad