حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کا حصول نبی کریم ۖکی تعلیمات سے ہی ممکن ہے،صدر،وزیر اعظم - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 20 November 2018

حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کا حصول نبی کریم ۖکی تعلیمات سے ہی ممکن ہے،صدر،وزیر اعظم



عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پرقو م کومبارکباد دیتے ہوئے صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لئے حضرت محمدۖکی تعلیمات کی حقیقی معنوں میں پیروی پرزوردیاہے۔ صدرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہمیں اجتماعی ،قومی اور مذہبی مفادات کوترجیح دینی چاہیے اور ملک کو ریاست مدینہ کے مطابق ڈھالنے کے لئے اپنے قول وفعل میں مثبت تبدیلی لانی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ قوم کو آج پختہ عہد کرناچاہیے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے صحیح معنوں میں سیرت طیبہ کی پیروی کریگی ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے اقدامات سے گریز کرناچاہیے جس سے دنیا میں اسلام کے تشخص کونقصان پہنچے۔
وزیراعظم نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ حضرت محمدۖ کی تعلیمات کے مطابق اپنی صفوں میں اتحاد ورواداری، بھائی چارہ اور ہم آہنگی برقراررکھیں۔ عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے کہاکہ حضرت محمدۖ کی تعلیمات کی پیروی سے ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حضورۖ کی سیرت طیبہ صداقت، توازن، انصاف، پُرامن بقائے باہمی اور رحم دلی کاعملی نمونہ ہے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہاکہ رسول اللہۖ نے انتہائی کم وقت میں دنیا میں انقلاب برپا کیا اور اپنے طرز عمل اور کردار کے ذریعے زندگی کے ہرپہلو کو بدل کررکھ دیا۔ وزیراطلاعات فوادچودھری نے حضرت محمدۖ کے یوم ولادت پر تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباددی ہے۔ عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں کی یاددلاتاہے اورحضرت محمدۖ کی سیرت طیبہ جس کاعملی نمونہ ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ اس دن کاتقاضا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان قربانی، رواداری، بھائی چارے اوراتحاد جیسی عظیم اقدار کو فروغ دیاجائے۔ فوادچودھری نے کہاکہ انفرادی اوراجتماعی سطح پر حضرت محمدۖ کی تعلیمات اوراسلام کے احکامات کی پیروی میں ہی ہماری نجات اورملک کی امن وترقی مضمرہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad