تحریک انصاف حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان کر دیا - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 27 November 2018

تحریک انصاف حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان کر دیا



وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اڑھائی کروڑ بچوں کے سکولوں میں داخلہ حکومت کا پہلا ہدف ہے، اسلام آباد میں نیشنل سکل یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان، اڑھائی کروڑ بچوں کا سکولوں میں داخلہ پہلا ہدف قرار، معیاری تعلیم کی فراہمی، فنی تعلیم اور ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے اہداف مقرر کر لیے گئے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسلام آباد میں 27 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں، ان کی انرولمنٹ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قومی نصاب کونسل تشکیل دے رہے ہیں جبکہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کریں گے۔ ماہرین تعلیم نے تعلیمی پالیسی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں، اس بار پالیسی پر عمل بھی ہو۔
وزیر تعلیم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ملک بھر کے سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز بنائیں گے اور تعلیمی رضاکار پروگرام بھی لانچ کریں گے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad