دنیا بھر میں ہر روز اوسطاً 137 خواتین قتل - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 27 November 2018

دنیا بھر میں ہر روز اوسطاً 137 خواتین قتل



اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرم کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں خواتین کے قتل سے متعلق چونکا دینے والے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز اوسطاً 137 خواتین کو قتل کر دیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادراہ برائے منشیات و جرم کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نصف سے زائد خواتین اپنے ہی عزیزوں کے ہاتھوں ماری جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2017ء میں قتل ہونے والی 87000 خواتین میں سے نصف سے زائد کی موت ان کے عزیزوں کے ہاتھوں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 30 ہزار خواتین کی ہلاکت کی وجہ ان کے شریکِ حیات تھے اور 20 ہزار خواتین کو ان کے عزیزواقارب نے قتل کیا حالانکہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو جان بوجھ کر قتل کیے جانے کے واقعات چار گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد میں ہر دس میں سے آٹھ خواتین ہوتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad