پاکپتن کے تھانیدار کوخاتون کے ساتھ ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 27 November 2018

پاکپتن کے تھانیدار کوخاتون کے ساتھ ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا


پاکپتن: تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر ارشد کی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں معطل کردیاگیا۔



 پنجاب کے ضلع پاکپتن کے تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپیکٹر ارشد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن ماریہ محمود نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر ارشد کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق یہ ویڈیو انسپیکٹر ارشد کے موبائل فون میں محفوظ تھی تاہم ان کے بھانجے نے اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا جہاں سے یہ وائرل ہوگئی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad