کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الااقوامی دفاعی نمائش 2018 کا آج بدھ کو دوسرا روز ہے۔
دفاعی نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کا
جے ایف سیونٹین تھنڈر بھی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے جو غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
تازہ ترین سے بات کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر ذیشان کہتے ہیں جے ایف 17 تھنڈر کو اس کی متعدد خصوصیات کی وجہ سے فخرِ پاکستان کہا جاتا ہے، جن میں سے دوران پرواز اسکی ری فیولنگ کی قابلیت ہے۔
ذیشان نے کہا طیارے کی ایوی آنکس جدید دور کے مطابق ہے، جو دشمن کو پیغام دیتا ہے کہ ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔
تازہ ترین کے نمائندے الفت کے مطابق جے ایف 17تھنڈر نمائش کے چاروں دن موجود رہے گا۔
نمائش تیس نومبر تک جاری رہے گی۔ ایکسپو سینٹر کے 9 ہالز میں پچاس ممالک کے پانچ سو بائیس اسٹال سجائے گئے ہیں۔
چین کی بڑی اہم دفاعی کمپنیوں کے بھی اسٹالز موجود ہیں۔ ’’چائنا ڈیفنس ہال‘‘ میں بحری جنگی جہاز، چین کے ائیر ڈیفنس سسٹم اور شپ بلڈنگ کمپنی بھی نمائش میں شرکت کر رہی ہے۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش میں انسداد دہشت گردی کا عملی مظاہرہ بھی ہوگا اور شہریوں کےلئے ستائیس نومبر کو سی ویو پر ائیر شو بھی ہوگا۔
No comments:
Post a Comment