عمران خان پر ایک بار پھر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، فیصلہ محفوظ ہو گیا - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday, 8 November 2018

عمران خان پر ایک بار پھر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، فیصلہ محفوظ ہو گیا




لاہور(تازہ ترین آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں این اے 95 میانوالی سے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں این اے 95 میانوالی سے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی،وزیراعظم کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے ،بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن درخواست قابل سماعت نہیں،درخواست دائرکرتے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،درخواست گزارنے الیکشن پٹیشن کےساتھ جھوٹابیان حلفی دیا،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کو خارج کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔



No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad