آرمی چیف نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 28 December 2018

آرمی چیف نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی



راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، تمام دہشت گرد سنگین نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ 

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کو مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی، دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، خصوصی فوجی عدالتوں سے جرم ثابت نہ ہونے پر 2 افراد کو بری کیا گیا۔ 
 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردانہ کارروائیوں میں 176 اہلکار اور سویلین شہید ہوئے تھے جبکہ 217 اہلکار اور سویلین زخمی ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے لیے آئی ای ڈی استعمال کرتے تھے، دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹوں، تعلیمی اداروں پر حملے کیے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے 176 افراد میں سے 19 مسلح افواج کے اہلکار شامل تھے، دہشت گرد حملوں میں 41 پولیس، لیویز اہلکار بھی شہدا میں شامل تھے، سزائے موت پانے والے دہشت گردوں نے عباس ٹاؤن کراچی میں حملہ کرایا تھا۔ 
 سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا، سزائے موت پانے والے دہشت گردوں نے عدالتوں میں جرائم کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خیرالدین، سلطان محمود، محمد طاہر، ظفر علی، عمر کریم، شیر ولی، بختاور، فہیم الدین، ظاہر شاہ، سعید محمد، عرب جان، محمد اسحاق، نتہاج علی، عبدالرفیع، محمد اسحاق شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی مذکورہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 13 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوئے تھے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad