چمن میں ٹرالر اور کار کے تصادم میں 5 افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday, 6 December 2018

چمن میں ٹرالر اور کار کے تصادم میں 5 افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے




چمن میں ایک نجی موٹر سائیکل کمپنی کا ٹرالر کراچی سے موٹر سائیکلیں لے کر چمن جار ہا تھا کہ چمن گریڈ اسٹیشن کے قریب ٹرالر کے بریک فیل ہونے سے وہ مخالف سمت سے آتی مسافر کار سے ٹکرا گئی جسے ٹرالر نے گھسیٹتے ہوئے قریبی نالے میں گرا دیا جس کے نتیجے میں ٹرالر کے ڈرائیور اور کلینر سمیت کار میں موجود تین افراد بھی موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ تین دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو کر نے والے ادارے موقعہ پر ہی پہنچ گئے جنھوں نے بھاری مشینری کے زریعے زخیموں اور لاشوں کو نالے سے نکال کر فوری طور پر سول اسپتال چمن پہنچایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار چمن بہادر خان بنگلزئی کا کہنا تھا کہ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad