اسٹیٹ بینک نے ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 18 December 2018

اسٹیٹ بینک نے ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا



کراچی: اسٹیٹ بینک نے ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا، سکہ کا قطر 30ملی میٹر اور وزن13.5 گرام ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نو دسمبر ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یادگاری سکہ جاری کیا ہے کس کی مالیت پچاس روپے ہے، یہ سکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیا گیا۔


اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، متعدد بچے زخم

 اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ سکہ تانبے اور نکل سے بنایا گیا ہے، جس میں تانبے کا تناسب 75 فی صد اور نکل کا 25 فی صد ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ 

 سامنے کا رخ


 سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے، ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں اوپر عددی صورت میں سال اجرا 2018 درج ہے، ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکے کی مالیت ’50‘ روپیہ لکھا ہے۔

 پچھلا رخ


 پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں بالائی طرف ’انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے‘ اور زیریں طرف 9 دسمبر کندہ ہے جبکہ پچھلے رخ کے وسط میں ’ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان‘ درج ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad