مسائل نے شیخ صاحب کاپیچھا نہ چھوڑامفت وائی فائی بھی وزیرریلوے کی پریشانی کاسبب بن گیا،بغیرٹکٹ سفرکرنے والوں سے بھی شیخ صاحب پریشان ہیں جب کہ ٹریک پرکرکٹ کھیلنے والوں سے بھی وزیرریلوے کی التجائیں عروج پر ہیں۔
سو دن میں شیخ ایکسپریس روشنی کی اسپیڈ نہ سہی لیکن اس کے کافی قریب پہنچتی نظر آرہی ہے،وائی فائی تک توبات آہی گئی ہےلیکن وزیرصاحب کو کچھ فکرہونے لگی ہے،کہتے ہیں مفت وائی فائی کےلیے اسٹیشن نہ آیا کریں۔ مگر یہاں مفتے صرف وائی فائی کے ہی نہیں،کچھ تو ایسے ہیں جو بغیر ٹکٹ ٹرین میں چلے آتے ہیں ان کےلیے بھی سخت وارننگ ہے۔ ٹینشن کوئی ایک نہیں،ایک سے بڑھ کر ایک ہے،جیسے کہ ٹریک پرپھاٹک نہیں اور منچلوں کو جان کی پروا نہیں بس کرکٹ کھیلنے چلے آتے ہیں۔ انٹرنیٹ کاخرچہ،ڈیم بنوانے کی فکر،مفتے مسافراورپھاٹک بنانےکاخرچ۔تبھی توشیخ صاحب نے کرائے بڑھادئیے ہیں کہ آخر اسپیڈ آف لائٹ سے کام کرنا بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے۔

No comments:
Post a Comment