وزیراعظم عمران خان نے ملک کی ابھرتی معیشت میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ ٹیلی نار گروپ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر sigve brekke سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ٹیلی نار کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان میں علم پرمبنی معیشت کوفروغ دینا چاہتی ہے اور ایسے نظام کے فروغ میں ٹیلی نار کو اہم شراکت دارسمجھتی ہے جو ترقیاتی ایجنڈے کے لئے معاون ثابت ہو۔
sigve brekke نے وزیراعظم کو بتایا کہ ٹیلی نار کے مستقبل کے منصوبوں میں مالیاتی خدمات کو وسعت دینا، کاشت کاروں کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنا اور صحت اور ڈیجیٹل کاروبار کے شعبے میں اپنی خدمات کا دائرہ بڑھانا ہے۔
انہوں نے ٹیلی کام سیکٹر کے لئے تعاون جاری رکھنے اور ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
Post Top Ad
Tuesday, 4 December 2018
وزیراعظم کاسرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کرنےکےحکومتی عزم کااعادہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment